ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں وکشمیر: باند ی پورا کی مسجد میں لگی شدید آگ، پولیس کر رہی ہے جانچ

جموں وکشمیر: باند ی پورا کی مسجد میں لگی شدید آگ، پولیس کر رہی ہے جانچ

Sat, 22 Jun 2019 21:34:58    S.O. News Service

سرینگر، 22 /جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں اور کشمیر کے باند ی پورا ضلع میں ایک مسجد میں ہفتہ صبح آگ لگ گئی۔یہ مسجد مغربی کشمیر کے نوپورا مارکیٹ کے قریب واقع ہے۔حکام کے مطابق ناز کالونی میں واقع مسجد کے تیسری منزل مسجد نور میں آگ لگی اور آگ لگنے کی وجہ سے کافی جائیداد کا نقصان ہوا۔آگ لگنے کے بعد مقامی لوگ بجھانے کے لئے آگے آئے اور آگ کے انجن محکمہ کی بہت سی گاڑیاں موقع پر پہنچی جس کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔آگ لگنے کی وجہ سے مسجد کا نیچے کاحصہ پوری طرح سے آگ میں جل کر راکھ ہو گیا۔پولیس نے آگ لگنے کے واقعہ پر نوٹس لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے،یہ مسجد تبلیغی جماعت ضلع مرکز بھی ہے۔


Share: